الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

بدھ 08 مارچ 2023ء

الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی انتخابات کےلئے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس گیارہ مارچ کو جاری کیا جائے گا، جبکہ کاغذات نامزدگی بارہ سے چودہ مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست پندرہ مارچ کو جاری کی جائے گی، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی بائیس مارچ تک کی جائے گی،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات تین اپریل تک دائر کئے جا سکیں گے، شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی حتمی فہرست چار اپریل کو جاری کرے گا، امیدوار پانچ اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، جبکہ ریٹرننگ آفیسر چھ اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا، پولنگ تیس اپریل کو ہوگی




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی برگر کی قیمت سات سو ڈالر !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔