اشتعال انگیز تقریر،شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر درج |
|
منگل 07 مارچ 2023ء | |
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے سب انسپکٹر وسیم کی مدعیت میں درج مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ محمود اور فواد چوہدری نے زمان پارک میں پریس کانفرنس کی، اس دوران کینال روڈ بلاک ہوگئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں اشتعال انگیز تقاریرکیں، فواد چوہدری نے عوام کو حکومت پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا، فواد چوہدری نے شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کے مرتکب ہوئے،اورریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا۔ مقدمے میں روڈ بلاک، دھمکیوں اور اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ |