اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی

منگل 28 فروری 2023ء

عمران خان کی اسلام آباد میں پیشیاں ۔۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی کارکنوں کے ہمراہ زمان پارک لاہور سے اسلام آباد پہنچے ۔۔۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کیس میں ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور کی ۔۔ بینکنگ کورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت ملی ۔۔ فیصلہ بینکنگ کورٹ کی رخشندہ شاہین نے سنایا چیئرمین پی ٹی آئی اقدام قتل کیس اور توشہ خانہ فوجداری ریفرنس میں طلب کیے جانے کے باوجود ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش نہ ہوئے ۔۔ وکلاء نے سکیورٹی وجوہات کی بنا کر پانچ روز کی مہلت طلب کی ۔۔ ایڈیشنل سیشن جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ۔۔ عمران خان گیارہ کورٹس میں پیش ہوسکتے ہیں ۔۔ کچہری میں نہیں ۔۔ عمران خان کی عدم پیشی پر عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی ۔۔ عدالت نے نو مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ۔۔ عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔۔ ضمانت ملنے پر عمران خان نے کھڑے ہوکر عدالت کا شکریہ ادا کیا ۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی نےقبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک کی تصدیق بھی کرائی




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ