سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کا طریقہ کار،جسٹس فائز عیسیٰ نے نوٹس لے لیا

منگل 28 فروری 2023ء

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے فلاں کیس فلاں بنچ کے بجائے فلاں بنچ کے سامنے لگے گا ۔۔یہ اختیار رجسٹرار کو کیسے حاصل ہے؟ ہم چاہتے ہیں شفافیت ہونی چاہیے، اگر رجسٹرار کیس ایک سے دوسرے بینچ میں لگا دے تو شفافیت کیسے ہوگی؟لگتا ہے رجسٹرار میرے جیسے جج سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔کیا میں فون کرکے رجسٹرارکویہ کہہ سکتا ہوں کہ فلاں کیس فلاں بینچ میں لگادیں؟ رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب دیا چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے ہی مقدمات سماعت کے لیے مقرر ہوتے ہیں،جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ بینچ میں جسٹس حسن رضوی صاحب تھے، بینچ کیوں تبدیل ہوا؟سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے بولے لوگ پوچھتے ہیں ہمارے کیسز نہیں لگتے؟ عدالت نے کہا انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ایسے چلتا رہا تو کل عدالتی فیصلے سے ناخوش وکیل پریس کانفرنس میں کہے گا مخصوص بنچ بنا کر فیصلہ کیا گیا،بنچ کو بغیر ٹھوس وجوہات کے کیوں تبدیل کیا گیا؟ سوچ سمجھ کر بات کریں عوام سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دیتی ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ بولےدراصل ہم نے۔۔۔ جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہم نہ کہیں، ہم کا لفظ تو بادشاہ استعمال کرتے ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج سماعت کیلئے مقرر کردہ مقدمات سننے سے انکار کردیا اور کہا بغیر وجوہات اچانک بنچ تبدیلی سے سائلین اور عوام میں شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ہمارا حلف کہتا ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل کریں۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا