راؤ انوار آی سی ایل کیس،سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا

پیر 27 فروری 2023ء

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے راو انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار راو انوار کے وکیل نے کہا جس کیس میں نام ای سی ایل میں ڈالا گیا وہ ختم ہو چکا، اب نام ای سی ایل میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، عدالت نے کہا وکیل کے مطابق راو انوار کسی اور کیس میں مطلوب بھی نہیں، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی، راو انوار کا نام نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا،ٹرائل کورٹ سے بری ہونے کے فیصلے کے بعد راو انوار نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے