دہشت گردوں کا حملہ ناکام،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی،آٹھ دہشتگرد مارے گئے

جمعرات 23 فروری 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا، تاہم اہلکاروں کے چوکنا ہونے پر بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کی بزدلانہ کوشش ناکام بنا دی گئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے فوری طور پر فالو اپ آپریشن بھی شروع کیا، اور مزہبند کے پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے کا پتہ چلایا، جوابی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ صوبے میں بڑی قربانیوں سے حاصل کردہ امن کو تباہ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے،،




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟