پاک فضائیہ کا دستہ سپیئرز آف وکٹری مشق میں حصہ لینے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا

منگل 21 فروری 2023ء

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹس نے آٹھ ملکوں کے فضائی عملے کے مدمقابل اپنی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے جوہر دکھائے۔ مشق کے دوران پاک فضائیہ کے JF-17 لڑاکا طیارے کو دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کے خلاف پرکھا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پی اے ایف کے JF-17 لڑاکا طیارے نے مشق میں اپنی جنگی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ پاک فضائیہ کے فائٹر جہازوں کی IL-78 طیارے کے ذریعے دھران سے پشاور سفر کے دوران ایک ہی بار میں متعدد ٹینکنگ آپریشنز کی مشق بھی کی ،بین الاقوامی پانیوں پر فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ مادر وطن کے ناقابل تسخیر فضائی دفاع کی جانب ایک انتہائی اہم پیش رفت اور سنگ میل ہے۔ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کی سمارٹ انڈکشنز پی اے ایف کی جنگی صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار