کویٹہ سے گرفتار خاتون خود کش حملہ آوور کے حوالے سے ہوشربا انکشافات

اتوار 19 فروری 2023ء

تفصیلات کےمطابق خودکش حملہ آور خاتون ماہل بلوچ کے شوہر بیباگار بلوچ عرف ندیم کا تعلق بھی بی ایل ایف کے عسکری ونگ سے جبکہ سسر ماسٹر محمد حسین کا تعلق بی این ایم کی مرکزی کمیٹی سے ہے۔بیباگار بلوچ اور اسکا بھاٸی بی ایل ایف کمانڈرز کے قریب ترین ساتھیوں میں شامل ہیں۔ ان کمانڈرز میں واحد بخش قمبر بی ایل ایف کا بانی ڈاکٹر اللہ نذر ،دلیپ شکاری اور بی این ایم کا چٸیر مین غلام نبی ہیبتان شامل ہیں۔ دوہزار سولہ میں بیباگار اور اسکا بھاٸی نوکب آپس میں پیسے اور ہتھیاروں کے تنازعے پر لڑاٸی کے نتیجے میں مارے گٸے۔جبکہ ماہل کی بہن کی شادی بھی ڈاکٹر اللہ نذر کے بھتیجے یوسف سے ہوٸی جو بلوچ حقوق کی تنظیم کا چٸیرمین ہے۔ ذرائع کے مطابق ماہل کو استعمال کر کے زور دیا گیا کہ وہ بی ایل ایف کے عسکری ونگ کو سپورٹ کرے۔ ماہل بلوچ کے حوالے انکشافات نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے آخر کیوں بلوچ ماٶں بہنوں کو دشمن اپنے ناپاک عزاٸم کیلٸے استعمال کرتا ہے۔۔۔؟؟آزادی کے حصول کی نام نہاد تنظیمیں کب تک ملک دشمنی میں خواتین کو اس گھناٶنے اور خطرناک کھیل کا حصہ بناتی رہیں گی ؟؟بلوچ ایک غیرتمند قوم ہے اور یہ بلوچی تہذیب کے خلاف ہے کہ وہ عورت کو اسکی اولاد سے الگ کر کے خودکش حملہ آور بننے پر آمادہ کر دے؟بلوچ پیسوں کیلٸے اپنی حرمت کو کبھی استعمال نہیں کر سکتا,دشمن کے ناپاک اور شرمناک عزاٸم بے نقاب ہو چکے ہیں اور اب کسی ماں کو اولاد سے الگ کر کے خودکش حملہ آور نہیں بنانے دیا جاٸیگا, واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر دھشتگرد تنظیم بی ایل ایف کا خودکش حملہ آور خاتون ماہل کو مسنگ پرسن بنانے کا پروپیگینڈہ بھی بے نقاب ہو چکا ہے،ٹوٸیٹر پر بی ایل ایف کی ”دا بلوچستان پوسٹ“ کے ہینڈل سے شاٸع ہونے والی تصویر اور اس پر بنایا گیا جھوٹا بیانیہ صرف اپنے مکروہ چہرے کو چھپانے کی ناکام سازش تھی جو پاکستانی قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟