چیف الیکشن کمشنر نے مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا

اتوار 19 فروری 2023ء

اجلاس سوموار کو صبح ساڑھے نوبجے الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیا،اجلاس میں صدر کے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ بھی کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق صوبوں کے انتخابات سے متعلق صدر مملکت سے مشاورت غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اور آئین کے تحت صوبوں کے انتخابات کے لیے صدر مملکت سے مشاودت نہیں کی جا سکتی ۔آئین کے تحت صوبوں میں انتخابات سے متعلق صرف گورنرز سے مشاورت کی جا سکتی ہے، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم کی صدر کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی صدر سے مشاورت غیر قانونی اور غیر آئینی ہو گی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت کو دوسرے خط کا بھی جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے الیکشن کمیشن کل صدر مملکت کو دوسرے خط پر بھی جواب بھجوائے گا




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟