کوہلو آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی نماز جنازہ ادا

هفته 11 فروری 2023ء

،، آئی ایس پی آر کے مطابق *میجر جواد شہید* کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی، میجر جواد بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دوران آپریشن دہشت گردوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوئے، میجر جواد شہید کا تعلق کلر کہار کے علاقے پشال کلاں سے ہے، شہید میجر جواد نے سوگواران میں بیوی اور دو بیٹے چھوڑے، میجر جواد شہید نے ایک سو تئیس پی ایم اے لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا اور انفنٹری کی مایہ ناز فرنٹئیر فورس میں شمولیت اختیار کی، ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے *کیپٹین صغیرعباس شہید* کی نماز جنازہ آبائی علاقے بستی پتال میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائیرڈ آفیسرز کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی، کیپٹن صغیر نے ایک سو سینتیس پی ایم اے لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا اور آرمی کی ائیر ڈیفنس کور جوائن کی، گذشتہ روزبلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کے دوران میجر محمد جواد اور کیپٹن صغیر عباس نے جام شہادت نوش کیا، ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن بلوچستان میں امن و امان اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتا، سیکیورٹی ادارے جانوں کی پرواہ کیۓ بغیر دھشتگردوں کے ناپاک عزاٸم کے خلاف ہمیشہ سینہ سپر رہیں گے،،




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا