تعلیمی اداروں میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کےلئے امدادی مہم شروع

هفته 11 فروری 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر تعلیمی اداروں میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کےلئے عطیات جمع کرنے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا مختلف سکولوں میں طلباء وطالبات نے ترکیہ اور شام کے عوام اور بچوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ،سٹوڈنٹس نے ترکیہ اور شام کے عوام کی مدد کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور شام کی مدد کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہو گا طلباء و طالبات نے ترکیہ اور شام کے عوام کی مدد کرنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات سے بھی اپیل کی سٹوڈنٹس کاکہنا تھا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، ہم سب کو ترکیہ اور شام کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہیے،




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟