کوہلو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن،آئی آی ڈی دھماکے سے دو افسران شہید

جمعه 10 فروری 2023ء

۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کوہلو میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا جارہا تھا ۔آپریشن کے دوران آئی ای ڈی پھٹنے سے پاک فوج کے 2افسران شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے افسران میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں، سیکورٹی فورسز جان کی قیمت پر بھی ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، امن کے دشمنوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا