پاک ترکیہ فوجی مشقیں تربیلا میں اختتام پذیر

جمعرات 09 فروری 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ترک مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب تربیلا میں منعقد ہوئی، مشق میں ترک اسپیشل فورسز اور پاکستان کے اسپیشل سروس گروپ کے دستوں نے حصہ لیا، دو ہفتوں تک جاری رہنے والی اس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تجربات کا استفادہ کرنا تھا، مشقوں کے دوران کمپاؤنڈ کلیئرنس، سنائپر ٹریننگ، آئی ای ڈی تلف کرنا اور جنگی طبی تربیت کی مشقیں کی گئیں، دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون کے سلسلے میں اتاترک سیریز کی بارویں مشترکہ مشق ہیں، ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ میجر جنرل اسد نواز خان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ترک فوجی وفد کی سربراہی سینٹر کمانڈر برائے انسداد دہشت گردی مرکز کرنل مصطفیٰ کہرامان نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی،،




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے