دیامر مسافر بس اور کار کھائی میں گر گئیں،تیس افراد جاں بحق

منگل 07 فروری 2023ء

پولیس حکام کے مطابق مسافر بس اور کار کے درمیان حادثہ شتیال میں پیش آیا تصادم کے نیتجے میں مسافر بس اور کار کھائی میں گر گئیں۔حادثے میں تیس افراد جاں بحق ہوگئے ، نعشوں کو آر ایچ سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن اندھیرےکی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی جبکہ کار گلگت جا رہی تھی۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا