سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

منگل 07 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولوگرائونڈ ملیر کینٹ میں ادا کی گئی جس میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی، ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فروغ نسیم سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔ نماز جنازہ کے بعد جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی آرمی قبرستان میں فوجی اعزازکے ساتھ تدفین کی گئی۔ واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پروی مشرف طویل عرصے سےعلیل اور دبئی میں امریکن ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پانچ فروری کو انکا انتقال ہوا،جس کے بعد گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی لایا گیا، خصوصی طیارے سے پرویز مشرف کی اہلیہ، بیٹی اور صاحبزادے بھی کراچی پہنچے تھے۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی