سابق وفاقی وزیرشیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد

منگل 07 فروری 2023ء

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی دوران سماعت جج نے شیخ رشید کے وکیل سے دریافت کیا کہ آپ کےمطابق شیخ رشید عمران خان کے قتل کی سازش کاحصہ نہیں؟جواب میں وکیل کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان درست کہہ رہے ہیں،وکیل کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی،اتنی تو پولیس کے سامنے قتل ہو تو جلدی درج نہیں کی جاتی،پولیس کو چاہیے تھا کہ سابق وزیر شیخ رشید سے تفتیش کرتی،قتل سازش کے حوالے سے مقدمہ درج نہیں کیا گیا لیکن سابق صدر کی بدنامی کا مقدمہ فوری درج کیا گیا شیخ رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمے کا اندراج صرف سیاسی انتقام ہے،نہ تو کوئی بر آمدگی ہوئی نہ تفتیش کی ضرورت ہے عدالت ضمانت منظور کرے دوران سماعت جج کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے ہسپتال میں وزیر داخلہ کے خلاف بیان دیا، کیا شیخ رشید کے الزامات سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ نہیں؟وکیل کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے بیانات دوران حراست دیئے جن کی کوئی اہمیت نہیں دوسری طرف پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید دوران حراست اپنے جملوں سے بار بار مقدمے میں لگی دفعات کے مرتکب ہوتے رہے، شیخ رشیدکی جانب سے عمران خان کو قتل کرانےکا آصف زرداری کا بیان عام بیان نہیں، آصف زرداری اور عمران خان کے بہت زیادہ فالوورز ہیں، شیخ رشید دو بڑے سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم کروانا چاہتے ہیں۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے بیان سے ملک میں اشتعال پھیلنے کا اندیشہ ہے، ہائی کورٹ نے صرف سمن معطل کیا تھا، شیخ رشید بہت مشکل سے گرفتار ہوئے، ضمانت ملی تو بھاگ جائیں گے۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ