پنجاب کی آٹھ رکنی صوبائی کابینہ کو قلمدان سونپ دیئے گئے |
|
جمعه 27 جنوری 2023ء | |
تفصیلات کے مطابق ایس ایم تنویر کو انرجی انڈسٹری، کامرس، انوسیٹمنٹ اینڈ سکل ڈویلمپنٹ،ڈاکٹر جاوید اکرم کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اور میڈیکل ایجوکیشن کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ ابراہیم مراد کو لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈوویلپمنٹ کا قلمدان دیاگیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق بلال افضل کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول،ڈاکٹر جمال ناصر کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا قلمدان دیا گیا ہے نوٹیفیکشن کے مطابق منصور قادر کو ہائیر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن جبکہ سید اظفر علی ناصر کو اوقاف اور مذہبی امور سمیت زکوۃ و عشر کا قلمدان دیاگیا ہے۔ عامر میر کو انفارمیشن اینڈ کلچر کا قلمدان سونپ دیا گیا گیا۔پنجاب کی نگران کابینہ کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے، |