آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

پیر 09 جنوری 2023ء

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری دورے پر موجود آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، سعودی ونٹر ریزارٹ العلا میں ہونیوالی اس ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں وزیردفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران عمرے کی سعادت بھی حاصل کی، ان کیلئے خانہ کعبہ کے دروازے کھولے گئے اور انہوں نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روضہ رسول پر بھی حاضری دی،،




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام