بھارتی ریاست کیرالا میں سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کی تصاویر کے پوسٹرز،بی جے پی کارکن سیخ پا

هفته 07 جنوری 2023ء

۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے خواتین ونگ، آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل کانفرنس کے حوالے سے دارالحکومت کے تمام اہم مقامات کی دیواروں پر لگائے جانے والے پوسٹرز کے لیے بینظیر بھٹو کی تصویر لگائی گئی ہے،اور کانفرنس کے دعوت نامے پر بھی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا فوٹو استعمال کیا گیا ہے۔ بے نظیر کے پوسٹرز پر بے جے پی کے کارکنوں نے پورے شہر میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے،بی جے پی کی طرف سے پوسٹرز لگانے والی تنظیموں کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بی جے پی رہنما سندیپ واشسپتی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر دشمن ملک کی سابق وزیر اعظم تھیں جنہوں نے بھارت کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی، جو لوگ دشمن کی عزت کرتے ہیں اور انہیں پوجتے ہیں وہ بھی اس ملک کے دشمن ہیں۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے