پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ

اتوار 01 جنوری 2023ء

پاک بھارت معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کر دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے اپنی اپنی سالانہ جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔پاکستانی جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کےحوالے کی گئی ،جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی فہرست حوالے کی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے 1988 کو دستخط کئے گئے، معاہدے کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کو جوہری تنصیبات سے آگاہ کریں گے۔ معاہدے کے تحت ہرسال یکم جنوری کو فہرست کا تبادلہ ہوتا ہے،اور یہ سلسلہ یکم جنوری 1992 سے جاری ہے۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات