غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لئےایمنسٹی سکیم اکتیس دسمبر کو ختم،وزارت داخلہ کا نادرا کو مراسلہ

جمعرات 29 دسمبر 2022ء

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلیے دی جانے والی ایمنسٹی سیکیم 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گی، وزارت داخلہ نے نادرا کو مراسلہ ارسال کر دیا وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق یکم جنوری سے پاکستان میں اوور اسٹے کرنے والے غیر ملکی باشندوں سے جرمانہ وصول کیا جائے ،نادرا ایگزٹ پرمٹ کیلیے موصول ہونے والی درخواستوں پر ایک سال سے زیادہ اوور اسٹے کرنے والوں سے جرمانہ کی رقم وصول کرے گا خط کے مطابق ایمنسٹی سیکم ختم ہونے پر ایک سال سے زیادہ اوور اسٹے کرنے والوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے 29 جولائی سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے سکیم جاری کی تھی ،ایمنسٹی سکیم کے تحت غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکلنے کیلئے بھاری جرمانے کی رقم ادا نہیں کرنا تھی




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔