سیکیورٹی خدشات،امریکی سفارتخانے نے سٹاف کو میریٹ ہوٹل جانے اور غیر ضروری سفر سے روک دیا

اتوار 25 دسمبر 2022ء

اسلام آباد میں خود کش حملے کے بعد امریکن ایمبیسی نے اپنے سٹاف کے لئے سکیورٹی الرٹ جا ری کردیا،میریٹ ہوٹل میں قیام اور غیر ضروری سفر سے منع کر دیا امریکن سفارتخانے کی طرف سے جاری ایڈ وائزری کے مطابق امریکی سٹاف کو میریٹ ہوٹل جانے سے منع کر دیا گیا یے ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکن سٹاف کو ہوٹل جانے سے روکا گیا ہے،امریکن سٹاف پر میریٹ ہوٹل میں ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی پر الرٹ جاری کیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق امریکن سٹاف پر چھٹیوں کے دوران کسی بھی وقت حملہ کیا جا سکتا ہے،تشویشناک سکیورٹی کے باعث اسلام آباد کو ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے سفارتخانے نےامریکی عملے کو چھٹیوں کے دوران غیر ضروری ، غیر سرکاری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟