پاکستان میں بننے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز "پی این ایس تسنیم" کی "کیل لیئنگ تقریب

هفته 24 دسمبر 2022ء

پاکستان میں بننے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز "پی این ایس تسنیم" کی "کیل لیئنگ" آج ہو گی۔ ہنگور کلاس سلسلے کی چھٹی آبدوز کی "سٹیل کٹنگ" بھی آج کی جائے گی۔ زرائع کے مطابق آبدوز "پی این ایس تسنیم" کی کیل لیئنگ تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہو گی۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ چائنا شپ بلڈنگ آف شور کمپنی کے نمائندگان، چینی سفارتکار تقریب میں شریک ہوں گے۔ وزارت دفاع، دفاعی پیداوار، پاک بحریہ، کراچی شپ یارڈ حکام بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پی این ایس تسنیم، ہنگور کلاس سلسلے کی پانچویں، پاکستان میں بننے والی پہلی آبدوز ہے۔ پاکستان میں بننے والی پہلی آبدوز پی این ایس تسنیم کی تیاری کا آغاز دسمبر 2021ء میں ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق ہنگور کلاس آبدوزیں پاکستان، چین ٹیکنالوجی کی منتقلی کے تحت تیار کی جا رہی ہیں۔ ہنگور کلاس آبدوزیں دشمن کی آبدوزوں، جنگی جہازوں کے خلاف مہلک ٹارپیڈوز، میزائل سے لیس ہوں گی۔ آبدوزیں 2800 ٹن وزنی، 76 میٹر طویل، 37 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی حامل ہوں گی۔ پاکستان نے 2015ء میں چین سے 8 یوآن یا ہنگور کلاس آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ چار آبدوزیں ووشانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ چین، چار کراچی شپ یارڈ اینڈ انجنیئرنگ ورکس میں بن رہی ہیں




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار