گورنر پنجاب کا نوٹیفکشن معطل،لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی کابینہ بحال کر دی،فریقین کو گیارہ جنوری کے نوٹس جاری

جمعه 23 دسمبر 2022ء

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کو پنجاب اسمبلی نہ توڑنے کا بیان حلفی دے دیا،عدالت نے گورنر کا نوٹیفکشن معطل کرتے ہوئے پنجاب کابینہ بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا گورنرپنجاب کی جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت وقفے کے بعدشروع ہوئی تو وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے اسمبلی نہ توڑنے کی تحریری یقین دہانی کرادی، پرویز الٰہی کے وکیل علی ظفر نے ان کا بیان حلفی پڑھ کر سنایا اور کہا کہ اگر وزارت اعلیٰ پر بحال کیا تو اسمبلی توڑنےکی ایڈوائس نہیں دی جائے گی گورنرپنجاب کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ معاملہ کودیکھنے کی ضرورت ہے، وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لے لیں تو گورنر اپنا نوٹیفکیشن واپس لینے کےلئے تیار ہیں،گورنر پنجاب کے وکیل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سات دن میں اعتماد کا ووٹ لیں وزیراعلیٰ پنجاب کی تحریری یقین دہانی کے بعدعدالت نے گورنر کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور پنجاب کابینہ کو بحال کر دیا۔ اور فریقین کو 11 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔ قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں پرویزالٰہی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ نے سوال کیا کہ اگر ہم ابھی وزیر اعلیٰ کوبحال کردیں توکیاآپ اسمبلی توڑدیں گے؟ عدالت نے پرویز الٰہی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر سے استفسار کیا کہ کیا آپ تحریری یقین دہانی دے سکتے ہیں کہ اسمبلی نہیں ٹوٹے گی؟ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل علی ظفر کا کہنا تھاکہ تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد اسمبلی نہیں ٹوٹ سکتی۔ عدالت میں جج صاحبان نے ریمارکس دیے کہ عدم اعتماد تو واپس ہو چکی ہے، اگرآپ اسمبلی توڑی گئی تو پٹیشن غیر موثر ہوجائےگی اورنیا بحران جنم لے لے گا عدالت نے سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر سے کہا کہ ہم دس منٹ کا وقت دے رہے ہیں آپ اپنے موکل سے ہدایات لے لیں۔ بعدازاں سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی انڈر ٹیکنگ دینے کیلئے وقت درکار ہے، عدالت وزیر اعلیٰ کو بحال کرکے خود اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ اس پر جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیے کہ ایسے تو عدالت عبوری ریلیف نہیں دے سکے گی، ہم وزیراعلیٰ کے اسمبلی تحلیل کے آئینی اختیار پر کیسے روک لگا سکتے ہیں۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ