وزیراعظم شہباز شریف کی بنوں آپریشن میں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات،کہا دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے

جمعرات 22 دسمبر 2022ء

وزیر اعظم شہباز شریف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، بنوں آپریشن کے زخمی اہلکاروں کی عیادت، جوانوں کی بہادری، جرات اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمہ یقینی بنائیں گے، دہشت گردوں، سہولت کاروں اور نرم گوشہ رکھنے والوں کا کٹھ جوڑ توڑ کر رہیں گے،، آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں سے سی ایم ایچ راولپنڈی میں ملاقات کی، وزیراعظم نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں کو کلیئر کرنے والے جوانوں کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور ان کے اہل خانہ نے پاکستان کے عوام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر طرح دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنائیں گے، تاکہ پرامن اور مستحکم ماحول ممکن بنایا جاسکے، دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کیلئے نرم گوشہ رکھنے والوں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست کی رٹ ہر قیمت پر قائم کی جائے گی اور کسی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اور مسلح افواج کی بے پناہ قربانیوں کے ذریعے حاصل کی گئی کامیابیوں کو رائیگاں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،،




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار