تئیس دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑ دیں گے،عمران خان

هفته 17 دسمبر 2022ء

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تئیس دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیا،بولے جب تک شفاف الیکشن نہیں ہونگے خوف ہے ملک ڈوب جائے گا لبرٹی چوک لاہور میں جلسے سے ویڈیو لنک خطاب کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تیس سال سے ملک لوٹنے والوں کو دوبارہ اوپر بٹھا دیا گیا مہنگائی پچاس سال کی بلند ترین سطح پر ہے،جس ملک کا دیوالیہ نکالا گیا تھا اسے دوہزار اٹھارہ میں ہم نے سنبھالا،لیکن حکمران ملک کو دوبارہ تباہی کی طرف لیکر جارہے ہیں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات ایسے ہیں کہ ڈیفالٹ ریٹ سو فیصد یے،انہوں دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے دور میں ریکارڈ برآمدات کیں اور محصولات بھی چھ ہزار ارب سے تجاوز کر رہی تھیں لیکن اب حالات ایسے ہیں کہ صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور مزدور بے روزگار عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں یہ صرف ہار کے ڈر سےالیکشن ملتوی کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اکتوبر میں بھی الیکشن نہیں کعائے جائیں گے انہوں نے الزام لگایا کہ چیف الیکشن کمشنر انکو انتخابات میں تاخیر کا طریقہ بتائیں گے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کا ایک شخص زمہ دار ہے اور وہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ ہیں،ہماری کوشش ہے فوج مضبوط ہو لیکن ہماری حکومت گرائی گئی ان کاکہنا تھا کہ تئیس دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں قربان کردیں گے اور الیکشن میں مخالفین کو شکست دیں گے،عوام پہلے بھی مجھے جتوایا میں نہیں چاہتا کہ سری لنکا جیسےحالات ہوں اور لوگ سڑکوں پر آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں سپیکر کے سامنے کھڑے ہوکر استعفوں کی منظوری کا کہیں گے لبرٹی چوک جلسے سے ویڈیو لنک خطاب کے دوران وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور وزیر اعلی خیبرپختونخواہ محمود خان بھی انکے ساتھ موجود تھے




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔