پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا نہ کرنے دیں گے،وزیراعظم شہباز شریف

هفته 17 دسمبر 2022ء

وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والے اب سیاسی نظام کےلئے سازش کر رہے ہیں،کسی کی کوشش ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے تو ایسا بالکل نہیں ہو گا ۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ آئین کی طاقت سے ملک کو جھوٹی حکومت سے نجات دلائی اب عوام کو روٹی اور روزگار کی پریشانیوں سے نجات دلائیں گے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی شرپسند انتشارپھیلا کردنیاکو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں، یہ سیاسی مطلب پرست اور خودغرض ہیں،سیلاب متاثرین کو سردی سے بچانے اور بحالی میں انکا کوئی کردار نہیں ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک ترقی کرناشروع کرتا ہے تو فسادی لشکرکیوں متحرک ہوجاتا ہے؟ کوئی شک نہیں رہا کہ ایک ایجنڈےکےتحت معاشی تباہی کی گئی، سیاسی عدم استحکام بھی اسی کا تسلسل ہے،عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑنے کی باتیں کر رہے ہیں، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی حالت پر رحم کریں، مہنگائی اور بے روز گاری کےعذاب سے انہیں نجات دلانا سیاست ہے، پاکستان سابق چار سال کی معاشی تباہی سے مہنگائی کا شکار ہوا، عوام کی زندگیوں سے مہنگائی کا زہر ختم کرنے دیں، سیاسی استحکام اور میثاق معیشت ہی پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط کر سکتے ہیں




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟