بروقت انتخابات کےلئے مردم شماری کے نتائج اکتیس مارچ تک لازمی،الیکشن کمیشن کا خط

جمعه 16 دسمبر 2022ء

ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج بروقت فراہم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن متحرک ،وزارت منصوبہ بندی اور وزیراعظم کو خط لکھ دیا،اکتیس مارچ تک اعداد شمار نہ ملے تو حلقہ بندیاں مشکل ہونگی الیکشن کمیشن کی طرف سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج 31 مارچ تک شائع نہ ہوئے تو نئی حلقہ بندی مشکل ہوگی، الیکشن کمیشن کے مطابق بار بار ادارہ شماریات کو 31 دسمبر تک مردم شماری مکمل کرنے کا کہہ چکے ہیں لیکن بتایا گیا کہ دسمبر کی جگہ اب 31 مارچ تک حتمی نتائج شائع ہونگے، خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مردم شماری کے بعد آئین کے تحت نئی حلقہ بندی کرنا لازم ہے،بروقت عام انتخابات کے انعقاد کیلئے 31 مارچ تک ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج شائع کرنا ضروری ہے،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا