مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کا فیصلہ قبول،قومی احتساب بیوروچیلنج نہیں کرے گا

بدھ 14 دسمبر 2022ء

قومی احتساب بیورو (نیب) مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کا فیصلہ قبول کر لیا چیلنج نہیں کیا جائے گا ۔ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،فیصلے سے پراسیکیوشن برانچ کو آگاہ کر دیا گیا نیب راولپنڈی کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ رصفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں دائر نہ کرنے کا تحریری آرڈر جاری کیا جا چکا ہے، ڈی جی نیب راولپنڈی نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ رصفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں دائر نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہےاسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 ستمبر 2022 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی 7 سال کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے بری کیا تھا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔