سکھر حیدر آباد موٹروے کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف

منگل 13 دسمبر 2022ء

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موٹروے ایم 6 کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا آئندہ ہفتے دورہ کرنے کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا،اس موقع پرتقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے تیس ماہ میں مکمل ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی دو رائے نہیں پاکستان میں موٹروے کی بنیاد نواز شریف نے رکھی اور اس کے معمار نوازشریف ہی ہیں، موٹرویز بنانے کے عمل کو آگے بڑھائیں گے جبکہ سو فیصد متفق ہوں بلوچستان سے سڑکوں کو ملانے پر تیزی سے کام ہونا چاہیے ، بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موٹر وے ایم 6 کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، امید ہے کہ کام اسی معیار کا ہوگا جیسے دوسری موٹرویز ہیں۔ وزیراعظم نے اگلے ہفتے سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بہنوں اور بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں