اعظم سواتی کو بلوچستان ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،صوبے میں درج کیسز ختم کرنے کا حکم جاری

جمعه 09 دسمبر 2022ء

سینیٹر اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا،بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے میں انکے خلاف درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دے دیا اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کےحوالے سے درخواست پر سماعت بلوچستان ہائیکورٹ میں ہوئی۔ اعظم سواتی کے بیٹے مقدمات ختم کرنے کے حوالے سے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اعظم سواتی کے خلاف کچلاک، حب، ژوب، سمیت پانچ علاقوں میں ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں جبکہ بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی تھی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا تھا،جبکہ جمعہ کو ہونے والی سماعت میں بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دے دیا، سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں بھی انکے متنازعہ ٹویٹ اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر مقدمات درج ہیں جن میں سے ابھی بلوچستان سے مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات برگر کی قیمت سات سو ڈالر