سائفر آڈیو لیک معاملہ،ایف آئی اے انکوائری رکوانے کےلئے عمران خان نے عدالت سے رجوع کر لیا

پیر 05 دسمبر 2022ء

سائفر آڈیو لیک معاملہ،ایف آئی نے طلب کیا تو انکوائری روکنے کےلئے کپتان نے عدالت سے رجوع کر لیا،درخواست میں وفاقی حکومت،ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنادیا عمران خان کے وکیل کی طرف سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ عمران خان ایماندار، باعزت شہری، ملک کی نامور شخصیت ہیں، عمران خان کی بڑھتی ہوئی شہرت سیاسی طاقتوں کیخلاف خطرہ بن چکی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سائفر میسج کے معاملے پر انکوائری شروع کر رکھی ہے اور اس معاملے پر بیان قلمبند کروانے کیلئے 6 دسمبر کو طلب کیا ہے، سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، اب میرے موکل کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔درخواست میں وزیر آباد حملے کو بھی سیاسی انتقام کا شاخسانہ قرار دیا گیا ہے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ طلبی نوٹس میں کسی قانون کی پاسداری نہیں کی گئی۔عمران خان کی درخواست میں سائفر آڈیو لیک اسکینڈل کی انکوائری کو غیر قانونی قرار دے دیتے ہوئے کالعدم کرنے اور انکوائری روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار