فیصل واؤڈا نااہلی،سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

اتوار 04 دسمبر 2022ء

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چار صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے عدالت کو بتایا کہ 25 جون 2018 کو شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ ملا، فیصل واوڈا نے تسلیم کیا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی، فیصل واوڈا 2018 میں ممبر اسمبلی بننے کیلئے اہل نہیں تھے،فیصل واوڈا کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر آرٹیکل 63 ون سی کا اطلاق ہوتا ہے،فیصل واوڈا موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل تصور ہونگے،فیصل واوڈا آئندہ انتخابات لڑنے کیلئے اہل ہونگے، فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست سے اپنا استعفیٰ فوری چیئرمین سینٹ کو بھجوائیں،الیکشن کمیشن کے پاس امیدوار کو الیکشن سے قبل نااہل کرنے کا اختیار نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا، الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔