اسرائیل پر ایران کا حملہ،وائٹ ہاؤس کا موقف سامنے آگیا

اتوار 14 اپریل 2024ء

ایران کا اسرائیل پر حملہ،وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کردیا،ایرانی ڈرونز اور میزائل گرانے کا دعویٰ اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعدوائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکی فوج نے پچھلے ہفتے ہوائی جہاز اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز کو خطے میں منتقل کردیا تھا،جن کی بدولت ایران کی جانب سے آنے والے تقریباً تمام ڈرونز اور میزائلوں کو گرانے میں مدد ملی دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے فون پر رابطہ کر کے اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکی عزم کی تصدیق کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کل جی 7 کا اجلاس بلائیں گے جس میں ایرانی حملے پر متحدہ سفارتی ردِ عمل کو طے کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا