سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی منتخب

جمعه 01 مارچ 2024ء

۔ سردار ایاز صادق 199 ووٹ لے کر سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے،مخالف امیدوار عامر ڈوگر 91 ووٹ لے سکے قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں نئے سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا گیا سپیکر کےلئے ووٹنگ کے دوران سردار ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کیے، انکے مدِ مقابل عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیےقومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے کل 292 ووٹ ڈالے گئے۔ 1 ووٹ منسوخ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ سردار ایاز صادق 2013 سے 2018 تک اسپیکر قومی اسمبلی کے منصب پر فائز رہے ہیں، نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سولہویں قومی اسمبلی کی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا حلف اٹھانے کے بعد نومنتخب سپیکر نے اپنا منصب سنبھالا




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔