بھارتی جہاز کی لینڈنگ،ایوی ایشن کمیٹی نے تحقیقات کےلئے ذیلی کمیٹی بنا دی

بدھ 30 نومبر 2022ء

پندرہ اگست کوبھارت سے چارٹرڈ طیارےکی کراچی ایئرپورٹ لینڈنگ اوردبئی روانگی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور،حکام کے مطابق فارن رجسٹرڈ جہاز انڈیا سے آیا مگر بھارتی نہیں تھا قائمہ کمیٹی نے معاملہ کی تحقیقات کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل چیئرمین ہدایت اللہ کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس،بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پرلینڈنگ کا معاملہ زیر بحث آیا ڈی جی سی اے اے نے کمیٹی کو بتایا کہ فارن رجسٹرڈ جہاز انڈیا سے آیا تھا لیکن وہ انڈیا کا نہیں تھاسول ایوی ایشن قانون کے مطابق تمام مسافروں کا سامان چیک کیا جاتا ہے ڈی جی اے ایس ایف کے مطابق جہازکےمسافروں کومکمل چیک کیا تھا ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں،بھارت سےآئے جہاز میں تین کریو ممبر تھے ڈی جی سول ایوی ایشن کے مطابق جہازسے12 مسافر دبئی گئے 2 امریکی 10 پاکستانی تھے،سینٹر عون عباس بپی کاکہنا تھا کہہ ہمیں خدشہ ہےبھارت سےآنے والے۔جہاز میں منی لانڈرنگ تو نہیں ہوئی،ڈی جی اے ایس ایف اور ڈی جی سی اے اے نے کمیٹی کو بتایا کہ بھارت سےآئےجہاز میں منی لانڈرنگ نہیں ہوئی،جہازکےاسٹاف سمیت تمام مسافروں کو چیک کیا جاتا ہے،سینٹر عون عباس بپی نے الزام لگایا کہ مفتاح اسماعیل کےبہت اسکینڈل آچکےسٹہ بازی،ڈالرکی ہیرپھیرمیں ملوث ہیں،جے آئی ٹی بنائیں اورجہاز میں سوار ہونے والوں کو شامل تفتیش کیا جائے،،مفتاح اسماعیل کی بیگم اور بھائی اس چارٹرڈ طیارے میں گئے،تمام ممبرز چاہتے ہیں مفتاح اسماعیل کا کردار مشکوک ہے منی لانڈرنگ تحقیقات ہونا چاہیے، جس پر کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی تشیکل دینے کا فیصلہ کیا اور ذیلی کمیٹی کو مکمل تحقیقات کی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کی




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات