سپریم کورٹ کا متروکہ وقف املاک کی پراپرٹیز کے آڈٹ کا حکم

بدھ 30 نومبر 2022ء

متروکہ وقف املاک کیس کی سماعت، سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک پراپرٹیز کا آڈٹ تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،چئیرمین ون مین کمیشن نے کہا متروکہ وقف املاک کی چودہ ہزار 360 ایکڑ زمین پرغیر قانونی قبضہ تھا،اب تک گیارہ ہزار 13 ایکڑ پر قبضہ چھڑوالیا گیا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا دو ارب کی اراضی کا واگزار ہونا بڑی پیشرفت ہے،عدالت نے کراچی میں متروکہ وقف املاک پر غیر قانونی قابضین کی نشاندہی کرنے کا حکم دے دیا اور متروکہ وقف املاک پراپرٹیز کا آڈٹ تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت جنوری 2023 تک ملتوی کردی




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ