حکومت نے عام انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن کو تکنیکی فنڈز دینے کی منظوری دے دی

منگل 29 نومبر 2022ء

حکومت نے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تکنیکی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔ الیکشن کمیشن کو 15 ارب روپے دیئے جائیں گے سرکاری پاور پلانٹس کی ادائیگیوں تمباکو کی قیمتوں کے تعین سمیت میڈیا کمپین کیلئے بھی سمریاں منظور کر لیں گئیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 15 ارب روپے تکنیکی گرنٹ کی منظوری دیدی۔۔ وزارت خزانہ کے مطابق الیکشن کمیشن کو پہلی قسط 5 ارب روپے کی جائے گی۔وزارت اطلاعات کی سمری پر میڈیا کمپئین چلانے کیلئے دو ارب کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں سرکاری پاور پلانٹس کو ادائیگی کیلئے 93 ارب سے زائد فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔ اسکیم کیلئے عالمی بینک ساڑھے 8 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ای سی سی نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کے یکساں ٹیرف کی منظوری دے دی۔سرکاری پاور پلانٹس کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 93 ارب 43 کروڑ کی ضمنی گرانٹ منظور بھی دی۔۔۔ اجلاس میں زرعی ٹیوب ویلز کیلئے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیتے ہوئے ٹیرف 16 روپے 60 پیسے سے کم کرکے 13 روپے یونٹ مقرر کر دیا گیا۔ کونسل نے وزارت ہاوسنگ کیلئے 16 کروڑ 25 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ بھی منظور کر لی ہے۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی