ملکی سیاسی صورتحال،وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سے پرویز خٹک کی ملاقات

منگل 29 نومبر 2022ء

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویزخٹک نے ملاقات کی ، سیاسی امور اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن جان لے کہ پنجاب اسمبلی کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں چلے گی،انشا اللہ پنجاب اسمبلی میں ہر کام قانون و آئین کے تحت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لانا یا گورنر راج لگانا اپوزیشن کا خواب ہے اور خواب ہی رہے گا،عمران خان کی مقبولیت شک و شبہ سے بالاتر ہے۔چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم کے اندر خود داری کا جذبہ بیدار کیا ہے۔13 جماعتوں کا نام نہاد اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے۔نا اہلو ں پر مشتمل وفاقی حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے،بہت جلد یہ اتحادی ایک دوسرے کے دست و گریبان ہوں گے۔چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پہلے بھی عمران خان کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی کپتان کا ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی سیاست ذاتی مفادات نہیں کرتے۔پی ڈی ایم نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دی ہے۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور برگر کی قیمت سات سو ڈالر
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گدھا بازیاب،چور گرفتار