آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات،پہلے مرحلے کے نتائج مکمل

پیر 28 نومبر 2022ء

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل،چیف الیکشن کمشنر نے مکمل نتائج کا اعلان کر دیا چیف الیکشن کمشنر ر جسٹس عبدالرشید سلہریا نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جن کے مطابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل 21 نشستوں میں آزاد امیدوار 4, مسلم لیگ ن 3 ، تحریک انصاف 9, پیپلز پارٹی 4 ، مسلم کانفرنس 1 نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ ممبر یونین کونسل کی 142 نشستوں میں آزاد امیدوار 26 ، ن لیگ 36, پی ٹی آئی 36, پی پی 39 ، مسلم کانفرنس 4 اور تحریک لبیک نے بھی ایک نشست اپنے نام کی۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی 36 نشستوں کیلئے آزاد امیدوار 7 ، مسلم لیگ ن 12, پی ٹی آئی 8 ، پی پی 7, پی ٹی آئی ،مسلم کانفرنس کی مشترکہ 2 نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی۔ اورممبر میونسپل کمیٹی کی 2 نشستوں کیلئے ن لیگ اور پی ٹی آئی نے 1 ایک ایک نشست اپنے نام کی ، الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق ممبر ٹاؤن کمیٹی کی 4 نشتسوں کیلئے ن لیگ 3 جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے حصے میں صرف 1 نشست آئی




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟