ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا

اتوار 27 نومبر 2022ء

اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی،پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا سینیٹر اعظم سواتی کا اسلام آباد میں انکے فارم ہاؤس سے ایف آئی اے نے حراست میں لیا اور انکی گرفتاری کی تصدیق انکے بیٹے عثمان نے بھی کی،اعظم سواتی کو گرفتاری کے حوالے سے جاری کردہ وارنٹ دکھا کر حراست میں لیا گیا،اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے سائبر ایکٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، واضح رہے کہ اعظم سواتی کو چند دن قبل بھی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے خلاف گرفتار کیا گیا،بعد میں انکی رہائی ممکن ہوئی تھی تاہم اعظم سواتی نے جو الزامات مختلف شخصیات کے خلاف عائد کیا تھے اس حوالے سے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں اعظم سواتی کو بار بار طلب کیا گیا اور وہ پیش نہیں ہوئے تھے اعظم سواتی نے جس ویڈیو کے حوالے سے الزام عائد کئے تھے حساس اداروں نے اپنی تحقیقات میں اس ویڈیو کو ہی جعلی قرار دے دیا تھا




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔