ویڈیو لیک معاملہ،اعظم سواتی کا عدم تعاون،خصوصی کمیٹی تحلیل کر دی گئی

جمعه 25 نومبر 2022ء

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کی تحقیقات کے معاملے پر سینیٹر اعظم سواتی کے عدم تعاون کے باعث سینیٹ کی خصوصی کمیٹی تحلیل کر دی گئی حساس اداروں کمیٹی کو بتایا کہ مبینہ ویڈیو جعلی ہے جو مختلف پارٹس کو جوڑ کر بنائی گئی کمیٹی اراکین نے اعظم سواتی کے عدم تعاون پر خدشات کا اظہار بھی کیا اعظم سواتی کی مبینہ وڈیو کے معاملے پر بنائی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں اعظم نزیر تارڑ، شفیق ترین، مشتاق احمد، سلیم مانڈوی والا نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی ایس آئی، ایف آئی اے، وزارت داخلہ اور آئی بی کے حکام شریک ہوئے جبکہ سینیٹر اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی کا کوئی رہنما اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ کی اسپشل کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،، اسپشل کمیٹی سینیٹر اعظم سواتی کے عدم تعاون کے باعث تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا مذید کہنا ہے کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کرکے چیئرمین سینیٹ کو ارسال کرےگی۔ کنونئیر عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے اعظم سواتی صاحب کے کہنے پر کمیٹی اجلاس بلایا مگر وہ آج بھی نہیں آئے،کنوینیر خصوصی کمیٹی عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی عدم شرکت پر کمیٹی اراکین نے متفقہ رائے دی ہے کہ متفقہ طور پر ہی کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کمیٹی کی رپورٹ چیئرمین سینیٹ کو پیش کی جائے گی




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا