ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہونگے،صدر مملکت اور الیکشن کمیشن میں اتفاق

جمعرات 02 نومبر 2023ء

ملک میں آئندہ انتخابات آٹھ فروری 2024 کو ہرانے پر اتفاق رائے ہوگیا تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں وفد نے سپریم کورٹ کے حکم پر صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی ملاقات میں اٹارنی جنرل آف پاکستان عثمان اعوان بھی موجود تھے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران صدر مملکت کو نئی حلقہ بندیوں اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ کے بعد تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن اور صدر مملکت کے درمیان ملک میں آٹھ فروری 2024 کو انتخابات کرانے پر اتفاق ہوگیا واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے نئے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر مشاورت کا عمل مکمل کیا ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کا عمل تیس نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان