مشترکہ مفادات کونسل نے ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی متفقہ منظوری دے دی

هفته 05  اگست 2023ء

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس،ڈیجیٹل مردم شماری کے ڈیٹا کی متفقہ منظوری دے دی گئی ترجمان اداری شماریات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلٰی نے شرکت کی،اجلاس میں پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل ساتویں خانہ و مردم شماری 2023 کے حتمی نتائج کی منظوری دی گئی، اجلاس کے دوران بریفنگ میں سی سی آئی شرکاء کو بتایا گیا کہ ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14لاکھ 90 ہزار ہے ،ملک میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے، ترجمان اداری شماریات کے مطابق ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے مطابق صوبہ پنجاب کی کل آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار ہے،جبکہ صوبہ سندھ کی کل آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار ہے، ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق خیبر پختونخوا ہء کی کل آبادی 4 کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار ہے اوربلوچستان کی کل آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار ہے، اعلامیے کے مطابق ساتویں مردم شماری کے مطابق اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 60 ہزار پر مشتمل ہے، ساتویں خانہ و مردم شماری کے مطابق پنجاب میں آبادی کے اضافے کی شرح2.53 فیصد ہے،سندھ میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.57 فیصد ، بلوچستان میں3.20 فیصد ہے، جبکہ خیبر پختونخواہ میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.38فیصد اسلام آباد میں 2.81فیصدہے، اداریہ شماریات کے مطابق پاکستان کی دیہی آبادی 61.18 فیصد جبکہ شہری آبادی 38.82 فیصد ہے، خیبر پختون خواہ کی 84.99 فیصد آبادی دیہی، 15.01 فیصد شہری ہے،پنجاب کی 59.30 فیصد آبادی دیہی،40.70 فیصد شہری ہے، ترجمان کے مطابق سندھ کی 46.27 فیصد آبادی دیہی اور 53.7 فیصد شہری ہے اوربلوچستان کی 69.04 فیصد آبادی دیہی،30.96 فیصد شہری آبادی ہے،اسلام آباد کی 53.10 فیصد آبادی دیہی،46.90 فیصد آبادی شہری ہے




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے