توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید،ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا،وارنٹ گرفتاری جاری

هفته 05  اگست 2023ء

توشہ خانہ کیس،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سنا دیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کا فیصلہ سنا دیا عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا الزام ثابت ہوا ہے اور ملزم نے جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا ہے،ملزم نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھی مکمل ظاہر نہیں کیں عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال کی سزا سنادی اوراہل لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں چھ ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے ہیں اور اسلام آباد پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے واضح رہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کو اعلیٰ عدالتوں سے کوئی ریلیف نہیں ملتا اور انکی سزا برقرار رکھی جاتی ہے تو وہ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور پانچ سال کےلئے نااہل ہونگے




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف