یوم استحصال کشمیر،پاکستانی عسکری قیادت کا کشمیریوں کے نام خصوصی پیغام

هفته 05  اگست 2023ء

یوم استحصال کشمیر ،پاکستان کی عسکری قیادت کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،چئیرمین جواحنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان کا کشمیریوں کے نام خصوصی پیغام، کہااقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشیمیریوں کو ان حق خودارادیت دیا جانا چاہئے،مسلح افواج، عسکری قیادت، پاکستانی عوام کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر غیر انسانی فوجی لاک ڈاؤن کا تسلسل، اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی غیر قانونی اقدامات ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں ہیں، آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی حکومت کی جارحانہ بیان بازی اور غیر انسانی اقدامات علاقائی سلامتی کے لئے مستقل خطرہ ہیں، خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو ان کی عظیم قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے، منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی ہمدردی کی فراہمی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں،




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی