پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ،کیس کہ سماعت آٹھ اگست تک ملتوی

جمعه 04  اگست 2023ء

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے متعلقہ دستاویزات پی ٹی آئی کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،پی ٹی آئی کے وکیل نےکہا مجھے کیس کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن سے ہم نے ریکارڈ مانگا ہے،دستاویزات مل جائیں تو بحث کریں گے،ہمیں تین سے چار دن کی مہلت دے دیں،چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ دستاویزات پی ٹی آئی کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی، وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا میڈیا پر کہا جاتا تھا الیکشن کمیشن نوٹس دے ہم جواب دیں گے،ہم نے آپ کو نوٹس کیا،الیکشن کمیشن نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی اور کیس کی سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا