راولپنڈی سلنڈر دھماکہ،دو افراد جاں بحق،چار شدید زخمی

منگل 25 جولائی 2023ء

راولپنڈی کے علاقے روات میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلند عمارت میں گیس سلنڈر دھماکہ، 2 افرادجاں بحق، 4 شدید زخمی تفصیلات کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ تین منزلہ عمارت لرز گئی، تمام کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔ انتظامیہ نے عمارت کے ڈھانچے کو خطرناک قرار دے کر خالی کرالیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 3 منزلہ عمارت میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹا،جس کے بعد عمارت کے مختلف حصوں میں آگ لگ گئی۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ دھماکے میں دو افراد 23 سالہ ارشاد اور 50 سالہ اسرار جاں بحق ہوئے جبکہ زخمیوں میں عباس علی، شمون، نعمان اور نوید شامل ہیں۔ تھانہ روات پولیس نے واقعے کو حادثہ قرار دے کر رپورٹ درج کرلی ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام