سپیشل انوسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کے قیام کے تسلسل میں ایپیکس کمیٹی کا دوسرا اجلاس،اہم فیصلے

جمعه 21 جولائی 2023ء

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سپیشل انوسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کے قیام کے تسلسل میں اپیکس کمیٹی کا دوسرا اجلاس،آرمی چیف کی شرکت،زراعت،حیوانات،معدنیات،آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کےلئے منصوبوں کی منظوری ترجمان کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارت اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف، وزراءاعلی، وفاقی و صوبائی وزرا اور اعلی حکام شریک ہوئے۔ ایپیکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کی کارکردگی اور سیمینارز کے انعقاد اور منصوبوں کے افتتاح کے ذریعے ممکنہ سرمایہ کاروں تک رسائی کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایپیکس کمیٹی نے وزراءکی جانب سے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کے لئے تیار کردہ مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس کے اختتام پر مفید گفتگو اور اتفاق رائے کے بعد وزیراعظم نے زراعت، حیوانات، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کے لئے منصوبوں کی منظوری دی اور ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر عمل درآمد اور انہیں عملی شکل دینے کے لئے دلچسپی دکھانے والے سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے