پاکستان کے بیرونی قرضوں میں پانچ ارب بیس کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی،بلال اظہر کیانی

جمعرات 06 جولائی 2023ء

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت وتوانائی بلال اظہر کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماٗ حماد اظہر کے بیان کے ردعمل میں اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض میں 6.3 فیصد کی کمی ہوئی ہے ،جون 2022 میں پاکستان کا بیرونی قرض81.9 ارب ڈالر تھا جومئی2023 میں پاکستان کا بیرونی قرض کم ہوکر76.7 ارب ڈالر ہوگیا ہے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چار سال کے تباہ کن دور میں حکومت کے بیرونی قرض میں 17.8 ارب ڈالر یعنی 28 فیصد کا اضافہ ہوا ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے اختتام پر جون 2018 میں بیرونی قرض 64.1 ارب ڈالر تھا جو پی ٹی آئی اپنے چار سال کے بعد جون 2022 میں 81.9 ارب ڈالر تک بڑھا گئی ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے چار سال میں حکومت کے مجموعی قرض میں بھی 24289 ارب روپے یعنی 97 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا ،جون 2018 میں مجموعی حکومتی قرض 24953 ارب روپے تھا جو پی ٹی آئی چار سال میں جون 2022 تک 49242 ارب روپے پر پہنچا کر گئی،چار سال میں پی ٹی آئی نے عوام کو صرف مہنگائی، بے روزگاری اور غربت دی اور پاکستان کے مجموعی حکومتی قرض کو دوگنا کر دیا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی